ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شہید کے خاندان کے لیے بی جے پی ایم پی کے چندہ جمع کرنے پر لواحقین ناراض

شہید کے خاندان کے لیے بی جے پی ایم پی کے چندہ جمع کرنے پر لواحقین ناراض

Thu, 22 Sep 2016 20:45:06  SO Admin   S.O. News Service

سنت کبیرنگر، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر کے اڑی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے اتر پردیش کے سنت کبیر نگر ضلع کے رہائشی جوان گنیش شنکر یادو کے خاندان نے علاقائی بی جے پی ایم شرد ترپاٹھی کی طرف سے شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے لوگوں سے مدد کے لیے مبینہ طور پر چندہ وصولے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔شہید جوان کی بیوی گڑیا کے مطابق گذشتہ منگل کو جب ان کے شوہر کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں گراپالی لایا گیا تو علاقائی بی جے پی ایم پی شرد ترپاٹھی بھی خراج عقیدت پیش کرنے آئے تھے۔اسی درمیان ترپاٹھی نے وہاں موجود دیگر لوگوں سے شہید کے خاندان کی مدد کے لیے چندہ دینے کی اپیل کی، جس کے بعد چندہ جمع کیا جانے لگا۔انہوں نے بتایا کہ جب خاندان کے لوگوں کو اس کی اطلاع ملی ، تو انہوں نے اسے اپنی بے عزتی تصور کی اور یہ کہتے ہوئے چندہ جمع کرنے سے روکا کہ وہ بھکاری نہیں ہیں۔گڑیا کے مطابق خاندان کے مخالفت کرنے پر ایم پی اور ان کے حامی چندے کے طور پر جمع رقم لے کر بھاگ گئے۔اس بارے میں میڈیا کے سوال پر ایم پی ترپاٹھی نے کہا کہ ان کا شہید کے خاندان کو بے عزت کرنے یا نیچا دکھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔وہ تو بس ان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔اس درمیان، شہید جوان گنیش شنکر یادو کے لواحقین نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ خاندان کے زیادہ تر لوگوں کے بخار میں مبتلا ہونے پر سرکاری ڈاکٹروں کو بار بار فون کرنے پر بھی انہیں کوئی طبی امداد نہیں ملی۔شہید کے بڑے بھائی سریش کمار نے بتایا کہ خاندان کے تمام اراکین بخار کی گرفت میں ہیں اور کل رات تو گڑیا کی حالت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ انہیں پرائیوٹ کلینک میں لے جانا پڑا تھا۔


Share: